نيامي، 8 اکتوبر (رائٹر) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے
نائیجریائی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ا ن کیمپوں کے ارد گرد سیکورٹی انتظامات
سخت کریں جہاں کل ان پناہ گزین کیمپوں پر ہوئے حملے میں 22 فوجیوں کی موت
ہوگئی تھی۔
اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ مالی کی سرحد سے متصل نائیجریائی کے
مغربی تہوا علاقے کے تجالت کیمپ پر کل ہوئے حملے میں ایمبولینس کو نذر آتش
کر
دیا گیا اور طبی مرکز کو لوٹ لیا گیا. انہوں نے کہا کہ اس حملے میں
مالی کے پناہ گزینوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے.۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ گذشتہ ماہ نائیجریا کے ایک اور کیمپ کے حفاظتی چوکی
پر حملے میں ایک خاتون اور ایک بچے کی موت ہو گئی تھی. نائیجر یائی حکومت
نے کہا کہ اس نے تجالت حملے کی تحقیقات شرو کر دی ہے اور اس حملے میں مارے
گئے فوجیوں کی یاد میں دو دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔